مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو دس ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔
مشیر برائےکھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ اگلےماہ چھےکھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائےجائیں گے،جس کی انعامی رقم ایک کروڑپنسٹھ لاکھ ہوگی،پنجاب سپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈز سے کھلاڑیوں کو وظیفہ ملے گا۔
مشیرکھیل نےمزیدکہا ڈائمنڈکٹیگری میں 70ہزار،گولڈمیں 50 اورسلورکو 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا،اگلےدوسال کاکلنڈرائیربنالیاگیاہے،انڈر 16 پرخاص فوکس کیا گیا ہے، نیشنل گیمزمیں اٹھارہ ٹیمیں پنجاب سپورٹس بورڈکی نمائندگی کریں گئیں، مختلف کٹیگری میں کنٹریکٹ لینے والےکھلاڑی سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر کئی اور نہیں کھیل سکے گا
مشیرکھیل نےکہا عمرکی قیدکی نہیں ہرسال کھلاڑی کی پرفارمنس کا تجزیہ کیا جائے گا،موجودہ دور میں چند سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں کھیل کے میدان دستیاب نہیں، پانچ ہزار سے زائد کلبز کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں،اگلے مہینے میں رستم پنجاب دنگل اور پنجاب کا تیز ترین ایتھلیٹکس مقابلہ کرایا جائے گا۔