غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی قرار داد پر آج ووٹنگ ہوگی۔
غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادمیں امدادی راہداری کی بحالی اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبات شامل ہیں۔قرار داد میں غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ قرار داد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے حالیہ اختلافات کے بعد قرار داد منظور ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔