کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انڈیکس 66335 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا گیا۔
اب 12 بجکر 12 منٹ پر ہنڈریڈ انڈیکس کی 250 پوائنٹس گرکر 65876 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 130 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 26 پیسے سستا ہو گیا ،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے ہو گئی۔