بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایک ماہ کے دوران اٹھارہ ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر نو ہزار سے زائد کم ڈرائیور جبکہ اڑتالیس پولیس ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی گئی
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے پر اٹھارہ ہزار ایک سو اسی مقدمات درج کیے گئے اور گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر دو ہزار تراسی جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر سولہ ہزار دو سو گیارہ مقدمات درج کیے گئے ۔
نو ہزار ایک سو سینتالیس کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے اور انہیں گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کیا گیا یہی نہیں بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 48 پولیس ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے پولیس خدمت مراکز میں اسی فیصد رش کم ہوگیا ہے شہر میں آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم کررہے ہیں بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں ہیں ۔