ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدالیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔
میزان نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص موساد کی جاسوسی سروس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا تھا جس کا مقصد امن عامہ کو درہم برہم کرنا تھا۔اور اس کو اسی الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں،اورنہ فوری طور پر یہ واضح ہوسکا کہ اس شخص کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا یا مقدمہ چلایا گیا۔