چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ الیکشن شیڈول تیار ہےمیں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے،پی ٹی آئی کو آج شیڈول کے بعد لیول پلئینگ فیلڈ دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے اپنی غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ الیکشن شیڈول تیار ہےمیں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہےخبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں کل ہمارا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں آج چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا شیڈیول کچھ دیر تک جاری کریں گے ۔ بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشن ناک ہے، مگر دعاء گو ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے۔میڈیا لڑا کر خوش ہوتا ہے ریٹنگ جو ملتی ہے پاکستان میں میڈیا مضبوط ہوگیا ہے جو اچھی بات ہے بطور چیف الیکشن کمشنر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا پنجاب میں بیس سیٹیوں پر الیکشن کرایا سولہ سیٹیں جیتنے والی جماعت نے کہا ہم نے تو 20 سیٹیں جیتنی تھیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کئی کیسز میں خود غلطیاں تسلیم کیں پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے تسلیم کیا پارٹی آئین کے مطابق چار سال میں الیکشن ہونا تھے تحریک انصاف کو جہاں لگے ناانصافی ہوئی دیگر پلیٹ فارم موجود ہیں ہائیکورٹس کے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوز لئے ہیں
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آج ہی شیڈول جاری کریگاعملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ کا حکم آیا ہے تو شیڈول آج دے دیں گےتحریک انصاف کو شیڈول کے بعد لیول پلئینگ فیلڈ دیں گےتحریک انصاف کے مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کرتے جائیں گے۔