الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم نے کورٹ میں سماعت جاری ہے جس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے سوال کیا گیا کہ آٹھ فروری کو الیکشن کے لیے تیار ہیںسیکریٹری ای سی پی نے کہا جی انشاءاللہ ہم تیار ہیں۔دوسرا سوال کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں ؟سیکریٹری ای سی پی نے کہا جی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں ۔
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےاپیل آنے پرہی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔