کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان نے کہا ہے کہ اعظم خان اچھا کھلاڑی ہے اس کی مرضی جہاں سے کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ ہمیں جوائن کریں۔
معین خان نے لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی پلان نہیں، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی تو مزید اچھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا ابتدائی سکواڈ مکمل کر لیاہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹنگ کے دورا شرفین اور محمد عامر کو حاصل کر لیا ہے جس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر ، عثمان قادرکو منتخب کیا ہے ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز، خواجہ نافع کو منتخب کیا ۔