نگراں پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگانے کا اختیار ایک بار پھر ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا۔
پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دینے کےلئے آرڈنینس جاری کردیا، ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے اختیار کا آرڈنینس مدت پوری ہونے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں قیام امن یقینی بنانے کےلئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ دفعہ 144 ایک خاص قسم کا قانون ہے جو ایمرجنسی ماحول میں کسی خاص علاقے شہر یا جگہ پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اس قانون کو اجتماعات، جلسے، جلوس کے انعقاد اور مظاہرے، ریلیاں نکالنے پر پابندی لگادی جاتی ہے۔