نوشہرہ میں پاک فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہوپ اسپیشل چلڈرن اسکول میں اسپیشل افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اعلامیے کے مطابق تقریب میں بچوں نے خوبصورت انداز نعت اور قومی ترانے سمیت مختلف خاکوں کی مدد سے وطن عزیز سے محبت اور گانوں پر فارمنس پیش کیا، اس کے علاوہ بچوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے پاک فوج سے محبت کا انوکھا اظہار کیا۔ تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج کے اس رنگا رنگ پروگرام میں بچوں کے مختلف ایونٹس دیکھ کر محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہمارے بچے کسی جسمانی محرومی کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں سپیشل بچوں کیلۓ پاک فوج کے تعاون سے ہوپ سپیشل چلڈرن سکول کا قیام 2012 میں عمل میں لایا گیا۔ ہوپ اسپیشل چلڈرن اسکول نوشہرہ میں بچوں کی تربیت کےلیے ماہر اسٹاف موجود ہے جن کو مختلف قسم کے نیشنل اور انٹرنیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو تربیت فراہم کی جائے۔
اسکول میں بچوں کی ضروریات کے مطابق الگ الگ کلاسز ، لائبریری، انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا میدان ، فیزیوتھیراپی روم ، سننے میں مدد دینے والے آلات اور میڈیکل روم، نفسیاتی کونسلنگ سمیت مکمل ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم کی سہولیات بھی موجود ہیں۔