عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ معولی اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم مجموعی طور پر کمی کا رجحان ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ جمعہ کو قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر حالیہ دنوں میں قیمت 79 ڈالر سے نیچے آئی ہے، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
برینٹ فیوچر تیل کی قیمت میں 9 سینٹ بڑھ کر76.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 10 سینٹ سے بڑھ کر71.68 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ نومبر کے اختتام پر جب تیل قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، تو خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے زائد تھی۔