کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ڈائریکٹر معین خان نے شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر عدم اعتماد کا اظہار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سپلیمنٹری میں شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے ، دس برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہو گی ، ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو جتوانے کی پلاننگ پر نظر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا ابتدائی سکواڈ مکمل کر لیاہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹنگ کے دورا شرفین اور محمد عامر کو حاصل کر لیا ہے جس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر ، عثمان قادرکو منتخب کیا ہے ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز، خواجہ نافع کو منتخب کیا ۔