پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی و قائد میاں محمد نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف خواب اور سبز باغ نہیں دکھاتا میں جو کہتا ہوں کر کے دکھاتا ہوں امید ہے کہ عوام8فروری کو ترقی یافتہ پاکستان کا فیصلہ سنائیں گےعوام اپنی بریت کا فیصلہ کریں گے۔
نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہےجس نے جھوٹے مقدمات میں سرخرو کیا ہر طرح کی مشکلات میں آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہےآپکے ساتھ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا ہے میری جماعت کا ہر رکن مبارکباد کا مستحق ہے منظم سازش کی کہانی اگست 2014 کے طویل دھرنوں سے شروع ہوئی تھی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں میری وزارت عظمی سے چھٹی کرائی گئی۔
انھوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کیسے ایک جج نےدرخواست گزار کو پیغام بھیجا نیب کو کسطرح 3 ریفرنس دائر کرنےکا کہا گیا مطلوبہ فیصلے حاصل کرنے کیلے سینئیر ججوں کو گھر جا کر دھمکیاں دی گئیں شرمناک کھیل بے نقاب ہوچکا ہے ساری باتیں ریکارڈ پر ہےمیں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ چکا تھا آج بے گناہ قرار دینے پر پیچھے دیکھتا ہوں تو آزمائشوں کا لمبا سلسلہ نظر آتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھ پر الزامات تھوپے گئے اللہ نے مجھے غم برداشت کرنے کی ہمت دی6 سال پر پھیلی آزمائشوں کے بعد میری بے گناہی کی تصدیق ہوگئی میں نہ اپنے آپکو پیچھے لے جاسکتا ہوں، نہ بچھڑنے والوں کو واپس لاسکتاہوں خوشی ہے جھوٹ کی قلعی کھل گئی اور سچ سامنے آگیا میں نے 6 سال یہی سوچا کہ مجھ سے دشمنی کرنے والے نے پاکستان کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔
نواز شریف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کس جرم کی سزا دی گئی ؟ معاشی تباہی میں دھکیلا گیا میرے دور میں پاکستان 6.1 فیصد سےترقی کررہا تھاوہ پاکستان بھکاری بنادیا گیا جو آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرچکا تھامجھے سسلین مافیا اور گاڈ فادرکی گالیاں دی گئیں۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے روپے کی قیمت کیوں مٹی میں ملادی گئی پاکستان عالمی برادری کا معزز رکن تھا،اسے تنہاکردیاگیاعوام کو مجھ سے زیادہ سزائیں دی گئیںعوام کو مہنگائی کا لقمہ بنادیاگیا3سے4فیصد کی مہنگائی کو40فیصد تک پہنچادیاگیامجھے سزا دینی تھی دے دی،عوام کی آٹا،دوائیں کس نے چھین لیں؟محنت کشوں اورمزدوروں کی زندگی کیوں اجیرن بنادی گئی؟مجھے مزید جیل ڈال دیتے عوام کو کیوں سزا دی گئی؟اللہ تعالیٰ نے مجھےسرخرو کیا،میرےمقدمات جھوٹے نکلےہیں۔
نواز شریف نے عدلیہ کے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ عدالت نے مجھے ہر الزام سے بری کردیا سچی خوشی تب ہوگی جب عوام بھی بری ہوں گے ہمارے زمانے میں مفت دوائیں اورمفت علاج ہوتا تھا نوازشریف خواب اور سبز باغ نہیں دکھاتا بلکہ نوازشریف جو کہتا ہے اللہ پر ایمان کی بنیاد پرکہتا ہے میں جو کہتا ہوں کر کے دکھاتا ہوں مجھے کبھی اچھے حالات نہیں ملے،جب بھی اقتدارسے نکالا گیا ملک کو بہترحالات میں چھوڑ کر گیا۔ معلوم ہےعوام 8فروری کو ترقی یافتہ پاکستان کا فیصلہ سنائیں گےعوام اپنی بریت کا فیصلہ کریں گے۔