حکومت پاکستان اورتحریک طالبان پاکستان کےدرمیان مبینہ مذاکرات پر دفتر خارجہ نے اہم ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےہفتہ واربریفنگ دیتےہوئےکہا کہ کسی بھی تیسرے ملک میں ٹی ٹی پی سےبات چیت نہیں ہورہی ہے،پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہا بھارت دنیا بھر میں جاسوسی اوردہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی جاسوسی کارروائیاں اب پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔
ممتاززہرابلوچ نےمزیدکہاکہ جنرل جنرل عاصم منیرکا بطورآرمی چیف امریکہ کا پہلا دورہ ہے،یہ دو ممالک کے درمیان معمول کے دوستانہ تعلقات پرمبنی دورہ ہے، آرمی چیف سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ پاکستان نے افغانستان کے لئے یکم نومبر سے ون ڈاکو مینٹ پالیسی متعارف کروائی ہے،وفاقی کابینہ نے سنگل ڈاکومینٹ کی پالیسی کی منظوری دی ہے،اب افغان شہریوں کو ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔