پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنے والی 10 ویں ون ڈے کپتان بن گئی ہیں۔
بورڈ اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان ندا ڈار کی غیرموجودگی میں فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔
Fatima Sana becomes the 10th ODI captain to lead Pakistan women's team
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 14, 2023
Read more ➡️ https://t.co/LIh3LzZdR6#NZWvPAKW | #BackOurGirls
یاد رہے کہ ندا ڈار نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔