مختلف مدارس اور جامعات سے منسلک علمائے کرام نے ڈی آئی خان دہشتگرد حملے پر نہایت دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو پیغام مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 23 جوان وطن پر قربان ہو گئے، ایسی دہشتگردانہ کارروائیوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اس دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
مولانا محمد شعیب نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عزم کو یہ دہشتگرد متزلزل نہیں کر سکتے، ہم اپنے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے دہشتگرد عناصر کے آلہ کار نہ بنیں، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے عسکری اداروں کو مضبوط کریں۔
انہوں اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کے لئے ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ایک تھے اور ایک رہیں گے۔
مولانا محمد طیب قریشی نے کہا کہ پاکستان بھر کے علماء اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاک فوج پر حملہ پاکستان اور عالم اسلام پر حملہ ہے۔