پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچویں وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے۔
ٹیسٹ میچ کا پہلا روز
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کھیلی،انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔اس کےعلاوہ عثمان خواجہ نے 41،مارنوس لبوشین 16،اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عثمان خواجہ کو شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ مارنس لبوشین کی وکٹ 16 رنز کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف نے لی۔ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 2 وکٹیں حاصل کیں،انہوں نے ڈیوڈ وارنرکو 164 اورٹریوس ہیڈ کو 40 رنز پر آؤٹ کیا۔اسٹیو اسمتھ کو 31 رنز پر خرم شہزاد نے پویلین لوٹایا۔
آسڑیلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔
اس دوران انہوں نےکہا آسٹریلیا کیخلاف ہمارے 2 کھلاڑی عامر جمال اورخرم شہزاد ڈیبیوکریں گے۔شاہین آفریدی، عامرجمال، خرم شہزاد بھی اسکواڈکا حصہ ہیں۔
Aamir Jamal and Khurram Shahzad got their Test caps from Hasan Ali and Shaheen Afridi, respectively 🧢💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2023
A look at the pre-game happenings 🎥#AUSvPAK pic.twitter.com/WyAvlJrCtF
اس کے علاوہ ٹیم میں امام الحق،سعودشکیل،سرفرازاحمد،سلمان آغا،فہیم اشرف، شان مسعود،عبداللہ شفیق ،بابراعظم پاکستانی اسکواڈکا حصہ ہیں
میچ سے قبل اس سے قبل عامرجمال اورخرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی،شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔
آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔