ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سےلڑتےہوئےشہید ہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں فوجی افسران، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونےوالے لانس نائیک شہیدکا جسد خاکی گھوٹکی میں آبائی گاوں پہنچا، شہیدمحمد اسحاق پاک آرمی میں لانس نائیک کے عہدے پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی امیرحسین کا جسدخاکی ٹھری میرواہ میں آبائی گاؤں پہنچایا گیا،شہید کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں علاقہ مکین فوجی افسران و دیگر نے شرکت ہوئے۔
ایس ایس جی کمانڈوراجہ احدشہید کی نمازجنازہ ادا بورےوالا میں اداکی گئی، شہید پورے فوجی اعزازات کےساتھ سپرد خاک کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلام پیش کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی محمد نبیل کی بھی نمازجنازہ ظفر وال میں ادا کی گئی،محمد نبیل پندرہ سال سے نرسنگ کے شعبہ سے تھے اور زخمی نوجوانوں کو اٹھاتے ہوئے گولی لگنے سےجام شہادت نوش کیا،اُن کی نمازجنازہ میں فوجی افسران سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔