پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جائے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا اور پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں دو وہ کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عامر جمال اور خرم شہزاد پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے لئے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
🚨 Playing XI for first Test 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023
Aamir Jamal and Khurram Shahzad are set to make their Test debut 👏#AUSvPAK pic.twitter.com/4GqRRKZC6J
قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔