مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پرآگئی ، وزیر اعظم نریندرا مودی کا بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت سےالیکشن جیتنے کابھونڈا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، سولہ ستمبر کو بارہ مولہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور بارہ ستمبر کا اننت ناگ آپریشن ، دونوں جعلی نکلے۔
عالمی میڈیا نے ثابت کر دیا کہ دراصل مودی سرکار خود اپنے فوجی مروا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ہمیشہ کی طرح عوامی تنقید سے بچنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے بھی شروع کر دیئے ہیں ،اورپلوامہ جیسے ڈرامے کی تیاریاں بھی کی جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اڑی سیکٹر میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوج ہلاک ہوئے،12 ستمبر کو بھی اننت ناگ میں ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر آئی تھی،حقیقت کھلی تو پتہ چلا کہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے،کچھ دن قبل راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔
عالمی میڈیا کی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیوزسے ثابت ہو رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے جس علاقے میں ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، وہاں صورتحال بلکل نارمل ہے۔جبکہ جھوٹے، جعلی مقابلے اورجھوٹی و من گھڑت خبریں چلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا ہے۔
مودی سرکار پھر پلوامہ ڈرامہ دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا سے شواہد مل رہے ہیں کہ مودی سرکار ایل او سی پر جنگ بندی معاہدہ سبوتاژ کرنے کےبھی درپے ہے۔سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔