درخواست گزاروں کو پاسپورٹ فراہمی حصول میں تاحال مشکلات کا سامناہے،نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ڈیلیوری میں مسلسل تاخیر سے ای پاسپورٹ،فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےتین دفاتر سمیت سندھ کے پاسپورٹ دفاتر میں یومیہ درخواستوں کی تعداد ساڑھےچار ہزار رہ گئی ہے،پاسپورٹ ترسیل میں تاخیر کے عرصے میں یہ تعداد ساڑھے پانچ سے چھ ہزار تھی، پاسپورٹ بنوانے والے حضرات ای پاسپورٹ، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ کوترجیجی دےرہے ہیں۔
نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ڈیلیوری میں مسلسل تاخیر سے نارمل فیس کے ساتھ ترسیل کا دورانیہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصےپرمحیط ہوگیا،شہریوں نے وفاقی حکومت سے معاملے کا مستقل حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔