نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترسے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلزبتھ ہورسٹ کی ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی، وسیع البنیاد تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے امریکی وفد کو پاکستان کی معاشی ترجیحات اور اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ان پالیسیوں کا مقصد ملک میں اقتصادی اور مالی استحکام لانا ہے ، ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کرکے اسے زیادہ موئثر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا اقتصادی جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ، وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا ۔
ملاقات کے دوران امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ کی ایلزبتھ ہورسٹ کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہارکیا گیا۔