سندھ گورنر ہاؤس میں انڈس یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن میں امریکن پاکستانی بزنس مین تنویر احمد کو پاکستان کی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوازا۔
رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمدکو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی تنویر احمد نے حال ہی میں نجی یونیورسٹی کو آئی ٹی ٹاور بنانے کیلئے 9 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا تھاگورنر سندھ نے کہا کہ کوویڈ اور پھر سیلاب میں بھی تنویر احمد نے دل کھول کر امدادی کاموں میں تعاون کیا تھاتنویر احمد کو ان کی وطن کیلئے شاندار خدمات پر گولڈ میڈل بھی دیا گیا ہےتنویر احمد کو تمغہ امتیاز دلوانے کیلئے بھی سفارش کروں گا۔
امریکن پاکستانی بزنس مین تنویر احمدکا اس خوشی کے موقع پر کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا اعزاز ہےپاکستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہےآئی ٹی کے شعبہ کی توجہ دی جائے تو پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کرے گاپاکستان میں دیگر یونیورسٹیز کا دورہ کرکے وہاں زیرتعلیم ضرورت مند طلبہ کی مدد کرنے کی کوشش بھی کروں گا۔
انڈس یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد امین کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کیلئے پاکستان کی خدمت میں مصروف افراد کا انتخاب کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تعلیم کے میدان میں خدمات پر ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔