نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ملاقات کی،ملاقات میںپی ایس ایل، چیمپئنز ٹرافی ،ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اور کرکٹ کے مختلف امورپربات چیت کی گئی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کرکٹ بورڈ ، اور کھیل سے متعلق بریفنگ دی۔نگران وزیراعظم نے کرکٹ سےمتعلق بریفنگ پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ذکا اشرف کوکھیل کی بہتری کیلئےمزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں،پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کیلئے حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے،حکومت کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔