سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے عدالت عظمیٰ میں بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی جانب سے بینچز کی تشکیل کے معاملے پر سیکرٹری کمیٹی کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں ملٹری کورٹس کیس میں اپیل کیلئے 7 رکنی بینچ پر اتفاق ہوا تھا اور طے پایا تھا سنیارٹی کے لحاظ سےججز بینچ میں شامل ہوں گے۔
خط میں لکھا کہ خصوصی بینچز کی تشکیل کمیٹی میں نہیں ہوئی، اجلاس میں واضح طور پر کہا تھا کہ پک اینڈ چوز کے تاثر کو زائل کیا جائے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے۔