ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا پیسہ کہیں اور لگ گیا اس کی فکر نہیں فکر ہے کہ جیکب آباد والوں کو میٹھا پانی کیوں نہیں ملا ۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارکیماڑی میں انتخابی دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا بجٹ دو ہزار آٹھ میں دو سو ساٹھ ارب تھا دو ہزار تئیس میں بائیس سو ارب ہوا مگر افسوس کہ پیپلزپارٹی کا رونا گانا ختم نہیں ہوا ۔
انھوں نے تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے مزید کہا کہ کراچی کا پیسہ کہیں اور لگ گیا اس کی فکر نہیں،فکر ہے کہ جیکب آباد والوں کو میٹھا پانی کیوں نہیں ملا؟