پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دیا۔
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو 8 وکٹوں اور 3 اوورز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اہم ترین کامیابی سمیٹ لی ہے اور اس جیت کا کریڈٹ کپتا ن نے کوچز کی پلاننگ کو دیا ہے ۔
Coach's corner: Performance analysis and planning 🎙️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
Pakistan U19 head coach Mohammad Yousuf on the team's win in the first game and the upcoming matches 🏏
Read more: https://t.co/dQUTBDUchb#PAKvIND | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/klt35t4a29
بھارت کے خؒاف میچ سے قبل ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو اسے عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دیا ہے، امید ہے کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
محمد یوسف نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی، سعد بیگ اور اذان اویس کی شراکت سے ہم نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میچ میں بولرز نے بھی ذمہ دارانہ بولنگ کی، محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، ذیشان کا مضبوط جسم اور قد اس کی بہت مدد کرتا ہے، بولر نے خود کو بیٹنگ میں بھی ثابت کیا۔