پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بحرین میں منعقدہ ایشین چیمپئن شپ کھیلنے جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر احمد کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں موجود فائٹرز پہلے بھی پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں، اس ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی مختلف کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے، اس ایونٹ کیلئے تیاری اچھی کی ہے، اس سے قبل یو اے ای میں ہونے والے ایونٹ میں ہمیں چیزوں کا اندازہ نہیں تھا۔
عمر احمد کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ ایم ایم اے کا اولمپکس ہے، اس میں مختلف ممالک سے 600 سے زائد کھلاڑی کھیلیں گے، کوشش ہوگی اس سے اگلا ایونٹ پاکستان میں کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے تاریخ میں پاکستان کے تین ٹائٹل چیمپئن موجود ہیں، ہم کسی سے کوئی پیسے نہیں لیتے بلکہ سپانسر لے کر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں بھیجتے ہیں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تین مختلف کیٹیگرز کے ذریعے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چھ کھلاڑیوں میں سے امید ہے کہ چار سے پانچ میڈل جیت کر آئیں گے، سپانسر تب ہی آتا ہے جب اس کھیل کو دیکھنے والے شائقین موجود ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے سپانسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس ایونٹ کیلئے ہمیں سپانسر کیا۔