ایف سی کی کسٹمزکےہمراہ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ مہم میں سیکڑوں کلوگرام چینی، یوریا کھاد اور دیگرممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں دوسری طرف پاکستان کسٹمز نے ہزاروں سال پرانے قیمتی نوادرات افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
رپورٹس کے مطابق اسمگلنگ کےخلاف کارروائیاں مستونگ، نوشکی اورڈیرہ مرادجمالی کےمختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں گیارہ ہزارایک سو کلوگرام چینی، یوریا کھاد ودیگراشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ ضبط شدہ آشیاء میں سگریٹس، گٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل اوردیگراشیاء شامل تھیں۔اسمگلرزیہ اشیاء ٹرکوں اورمسافربسوں میں چھپا کراسمگل کررہےتھے۔
پاکستان کسٹمز نے ہزاروں سال پرانے قیمتی نوادرات افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ نوادرات غیرملکی جوتوں کےڈبوں اورکپڑوں میں چھپائے گئے تھے ،اسمگلر کو بھی دھر لیا گیا کسٹمز حکام کونوادرات اسمگلنگ کےحوالےسےاطلاع چند روزقبل موصول ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق نوادرات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع چند روز قبل ملی تھی۔مٹی کے یہ برتن اور تانبے کے اوزار معمولی نہیں ، ان کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور یہ 3500 قبل مسیح کے ہیںبیش قیمت نوادرات غیرملکی سامان میں چھپا کر بلوچستان سے اسلام آباد لائے جا رہے تھے اور انہیں افغانستان اسمگل کیا جانا تھا ۔
کسٹمز حکام نے موٹر وے ایم 14 کے قریب چھبیس نمبر چونگی پر ، بس کی تلاشی لی تو ایرانی جوتوں اور کپڑے کےڈبوں سے نوادرات برآمد ہوئے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نےبرتنوں اور اوزاروں کا جائزہ لےکر انکشاف کیاکہ یہ پانچ سےچھ ہزار سال پرانےہیں ۔حقائق سامنے آنے پر نوادرات کو سخت سیکورٹی میں کسٹم ہاؤس میں محفوظ کر لیا گیا ۔
کلکٹر کسٹم اسلام آبادآصف ہرگن کا کہنا ہے کہ مسافر نے یہ بات چھپائی کہ یہ نودارات کتنے مہنگے اور پرانے ہیں ، اس شخص کو ہم نے گرفتار کر لیا ہے ۔محکمہ آثار قدیمہ والوں نے حقیقت بتائی ہے
کسٹمز حکام نےنوادرات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا قدیم نوادرات کی اصل مالیت کیا ہے، اس کا تخمینہ تفصیلی جانچ کے بعد ہی لگایا جا سکے گا ۔