قتل کے ملزم کو اس کے ساتھی اسلام آباد پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئےآئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیامعاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عارف تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید تھاترنول پولیس نے ملزم کو ڈکیتی کے مقدمے میں ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا۔ عدالت سے واپس تھانہ ترنول جاتے ہوئے ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے اہلکار محفوظ رہے البتہ ملزم عارف فرار ہوگیا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کی گولیوں کے دو اور پستول کی گولیوں کے چار خول ملے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے غفلت برتنے والے سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔وقوعہ کی انکوائری ڈی پی او صدر زون کو سونپ دی گئی۔گزشتہ ہفتے نیلور میں بھی تھانہ سبزی منڈی پولیس کی حراست سے ملزم فرار ہوا تھا۔ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کا اب تک کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے قصور واروں کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔