پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ شرم آنی چاہیے جو نوازشریف کو فیور ملنے کا کہہ رہےہیں، لیگی قائد گیارہ سال جلاوطن رہے، اُن کی سیاست ختم کرنے کےخواہشمندوں نے منہ کی کھائی۔
جلالپور جٹاں میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جولوگ نوازشریف کو فیور ملنے کا کہہ رہےہیںان کو شرم آنی چاہیے،لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کرنیوالے سُنیں،نوازشریف11سال جلاوطن رہے،اگر یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے توکسی دشمن کو بھی نہ ملے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خواہشمندوں نے منہ کی کھائی،بات
کرنےوالےکیانوازشریف کوملنےوالی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،جونوازشریف کولیول پلیئنگ فیلڈملی کیاکسی اورکوچاہیےایسی فیلڈ؟سازشیوں نے دیکھا نوازشریف کس شان سے واپس آئے۔
مریم نواز نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے،اس شخص کوجیل میں سہولتیں دینی ہیں توسب قیدیوں کودیں،وہ شخص جب عدالت جاتاتھاتووہیل چیئر پر بیٹھ کرجاتا تھا ،60ارب کےبدلےالقادرٹرسٹ بنایا،ٹرسٹی خوداور پنکی پیرنی تھیں،کابینہ کو بندلفافہ دکھا کراس کی منظوری لی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز پاکستان نہیں اُس شخص کی جیب میں گئےاسےایک باراقتدارملاتوملکی تاریخ میں کرپشن کابڑامقدمہ بن گیا، اس شخص سےانتقام نوازشریف نےنہیں اس کےاعمال نےلیا،جواڈیالہ جیل میں مقدمات بھگت رہاہےنوازشریف پرچوری کےالزام لگاتاتھا،میں اس کانام نہیں لیناچاہتی۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف نےکھربوں کےمنصوبےلگائےکبھی کرپشن کاالزام نہیں لگا،ان کیخلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے، نواز شریف کو سزادینےوالوں کی نیتیں ہی سیاہ تھیں،نوازشریف کی نااہلی کیلئےقانون کےبجائےبلیک لاءڈکشنری کاسہارالیاگیا،نوازشریف آج بھی عدالتوں کےچکرلگارہےہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کاسیاسی سفرآسان نہیں تھا،عوام نےاپنامستقبل نوازشریف سےجوڑدیا ہے،نوازشریف نے سڑکوں کے جال بچھائے ،نوازشریف نے بجلی کے کارخانے لگائے ،دشمنوں نے دیکھا نواز شریف 21 اکتوبر کو کس شان سے آیا،دشمنوں نےکہاتھا نوازشریف تاریخ کاحصہ بن گیاہے،مخالفین نےکہا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،نوازشریف پاکستان آئےتو میری آنکھوں سےخوشی کےآنسوآئے۔