شہرلاہورمیں غریب کی سواری بھی غیرمحفوظ ہوگئی چوررواں سال کےپہلےگیارہ ماہ کےدوران چارسو نواسی سائیکلیں لےاڑے۔
پولیس ریکارڈ کےمطابق سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن سرفہرست رہا، جہاں یکم جنوری سےتیس نومبرتک سائیکل چوری کےڈیڑھ سومقدمات درج ہوئے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ستانوےمقدمات کےساتھ دوسرےجبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کےاسی مقدمات کےساتھ تیسرےنمبرپررہاہے۔
اسی طرح سول لائنزڈویژن میں 78 اورصدر ڈویژن میں سائیکل چوری کےاٹھاسٹھ مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کےدوران سائیکل چوری کےسولہ مقدمات درج کیےگئے۔
ذرائع کےمطابق چوری شدہ سائیکلوں کی تعداد درج شدہ مقدمات سےکہیں زیادہ ہے۔ بیشترشہری خواری سےبچنےکیلئےاندراج مقدمہ کی درخواست متعلقہ تھانےمیں جمع ہی نہیں کرواتے۔