پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں پہلےاسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز کیا گیا جس میں ایک سالہ اجارہ سکوک بانڈزکی نیلامی کےہدف سے14گنازیادہ پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک سالہ اجارہ سکوک بانڈزکی نیلامی کےہدف سے14گنازیادہ پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔حکومت نے اسٹاک مارکیٹ انویسٹرز کو30 ارب کےبانڈزکی فروخت کا ہدف رکھا تھا اسلامک سکوک بانڈزخریدنے کیلئے479ارب روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں اجارہ سکوک بانڈز پر شرح منافع اور قرض لینےکی مقدار کا اعلان11دسمبر کو کیا جائیگا۔
بین الاقوامی اسلامی بینک، مالیاتی ادارے، غیرملکی سرمایہ کار، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر سبھی نیلامی میں بولی لگانے کے اہل ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق سکوک کا اجراء ملک میں اسلامی بانڈ مارکیٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کی طرف راغب کرے گا۔