لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے جہانگیرترین سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف کی رہائش گاہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق راناثنا اللہ اور سردار ایاز صادق نے ملاقات کی، آئی پی پی اورنون لیگ کے درمیان اہم سیاسی معاملات پر گفتگو میں ن لیگ نے آئی پی پی کو آئندہ انتخابات میں ساتھ مل کر چلنے کا پیغام دیا ہےلاہورسمیت پنجاب کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
دونوں جماعتوں کے رہنماوں پرمشتمل کمیٹیوں کوسیٹ ایڈجسمنٹ پرسفارشات بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہےسیٹ ایڈجسمنٹ کی سفارشات کے بعد نواز شریف اورآئی پی پی قیادت حتمی معاملات طے کریں گے۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیرترین اور رہنما عون چوہدری نے گذشتہ رات مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورت حال سمیت عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہبازشریف کی جانب سے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویز بھی دی گئی جس پر آئی پی پی قیادت نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اس تجویز پر بات کرنے کے بعد جواب دینے کا کہا تھا۔