پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے حارث روف کو مشورہ دیاہے کہ اگر عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
وسیم اکرم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل وائٹ بال کے کئی سیپشلسٹ کرکٹرز ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے ، آٹھ اوورز کا سپیل کروانا ہوتا ہے ۔وسیم اکرم نے کہاہے کہ ٹی ٹوینٹی مین آپ چار اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے .
پاکستان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کیلئے وسیم اکرم نے کہا کہ ان کیلئے یہ دورہ مشکل ہو گا ، کیونکہ نیا کپتان، نئی مینجمنٹ سب کیلئے وقت لگے گا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کیلئے مشکل دورہ اور بڑ امتحان ہو گا۔یاد رہے کہ فاسٹ باولر حارث روف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عد م دستیابی ظاہر کی تھی جس پر پی سی بی نے کچھ روز قبل حارث کو شوکاز نوٹس بھیجا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹٰم کیلئے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے ، حارث روف نے اعتراف کیا کہ ان کی فٹنس اچھی نہین ٹھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکا کر دیا تھا، پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کر رکھی ہے ، وہ بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔