پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان درخواستوں کی ابتدائی سماعت آج کرے گا
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں ابتدائی سماعت آج کرے گا۔پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے11 درخواستیں دائرہیں۔درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر،راجہ طاہر نواز، نورین فاروق اوردیگر ورکرز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بانی اہنما پی ٹی آئی اکبر شیر بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر تھی،الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، پی ٹی آئی بانی راہنما اکبربابر نےدرخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار تسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے ،شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا ، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش تھی ، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے ، اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے چیف الیکشن کمشنر کے نام تین صفحات پر مشتمل درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208کا حوالہ دیا گیا ہے ۔