پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ اب اختتام کو پہنچ چکا ہے اور ٹیموں نے ریٹین کیئے جانے والے اپنے 8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے لیکن اس درمیان محمد عامر کسی ٹیم کی فہرست میں شامل نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اب 13 دسمبر کو نیشنل اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے۔
محمد عامر کو کراچی کنگز نے ریٹین نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی طرح کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں کہ پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باولر کو کوئی بھی ٹیم اپنے پاس رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے ، یہ تبصرے سن کر محمد عامر سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے جواب دینے کا فیصلہ کیا ۔
ٹویٹر صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے ذرائع سے پتا چلا ہے کہ کوئی بھی پی ایس ایل کی ٹیم محمد عامر کو لینے میں دلچسپی نہیں دکھا رہی ، وہ کراچی کنگز میں بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں،۔‘‘
محمد عامر نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ اوہ !واقعی ، خبر ایسی دو کہ بعد میں آہو۔۔ مجھے ڈرافٹ تو ہونے دیں ۔۔‘ ‘
oh really 😅😅😅😅news esi do k bad me aho 😅😅😅😅draft to hone dein . https://t.co/YeZOcdSGEV
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 7, 2023