پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں نے ٹریڈنگ کے بعد ریٹین کیئے جانے والے اپنے 8، 8 کھلاڑیوں کے ناموں کا علان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں شاداب خان ، نسیم شاہ، ڈائمنڈ کیٹگری میں اعظم خان ، عماد وسیم ، گولڈ کیٹگری میں فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرو، سلور کیٹگری میں رومان رئیس کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے پلاٹینم کیٹگری میں کسی کھلاڑی کو رٹین نہیں کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ جیمز ونس، حسن علی، گولڈ میں شان مسعود، شعیب ملک ، تبریز شمسی ، سلور میں میر حمزہ ، محمد اخلاق اور ایمرجنگ کیٹگری میں محمد عرفان خان کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ان میں پلاٹینم کیٹگری میں محمد رضوان ، افتخار احمد ، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ ، اسامہ میر ، گولڈ کیٹگری میں عباس آفریدی، سلور کیٹگر ی میں احسان اللہ اور ایمرجنگ میں فیصل اکرم شامل ہیں ۔
لاہور قلندرز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں پلاٹینم کیٹگر ی کے شاہین شاہ آفریدی ، ڈائمنڈ کیٹگری میں حارث روف ، ڈیوڈ ویزے، گولڈ میں سکندر رضا، عبداللہ شفیق ، زمان خان ، سلور کیٹگری میں مرزا طاہر بیگ اور راشد خان شامل ہیں َ
پشاور زلمی کی جانب سے پلاٹینم میں بابراعظم ، روومان پوول ، ڈائمنڈ میں صائم ایوب، ٹام کوہلر ، گولڈ میں محمد حارث، عامر جمال، سلور میں خرم شہزاد، ایمرجنگ میں حسیب اللہ خان کوریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری سے ریلی روسووو، ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔