پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایم ای ایکس) میں 22.775 بلین روپے کے سودے طے پاگئے۔
اعلامیے کے مطابق بدھ کو پی ایم ای ایکس میں میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 22.729بلین رو پے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 18,589 رہی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 11.156بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.843بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.787بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 1.643بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 781.705ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 602.046ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 476.194ملین روپے۔
قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 112.582ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 102.728ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 68.401ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 67.631ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 54.174 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 33.490ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 5لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 46.389ملین روپے رہی۔