پنجاب کے تقریباً تین ہزار کسانوں کے ساتھ دو ارب چون کروڑ روپئے کا فراڈ سامنے آگیا ، جس کے بعد لاہور میں وزیراعلیٰ آفس کے باہر کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
وزیراعلی ہائوس کے باہراحتجاج کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کہ رائےونڈ روڈ پر واقع الحرم آٹوٹریڈرز نامی کمپنی کسانوں سے فراڈ کر کے فرار ہوگئی ہے۔
الحرم آٹو ٹریڈرزکا سوشل میڈیا پرآسان شرائط پر ٹریکٹر اور ٹرالی دینےکا اشتہار دیکھنے کے بعد تین ہزارکے قریب چھوٹے کسان فراڈ کمپنی کےجھانسے میں آ کر اپنی جمع پونجی لٹابیٹھے ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ چوہنگ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے لیکن پولیس تاحال مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔