پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاندار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ’’ سادہ سے ناشتے ‘‘ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
سماء ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے ناشتے کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
سابق کپتان نے بتایا کہ’’ سوشل میڈیا کے بہت سے دوست پوچھتے رہتے ہیں کہ لالہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں ؟۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ فلحال 20، 15 دن سے ناشتہ تبدیل کیا ہے، کیونکہ میں تبدیل کرتا رہتا ہوں، صبح پہلے اٹھ کر ٹریننگ اور ٹریننگ کے بعد میں ناشتہ کرتا ہوں۔
انہوں نے ٹیبل پر رکھے ناشتے کی طرف کیمرہ گھماتے ہوئے بتایا کہ ’’ آج کل ناشتے میں براؤن بریڈ پر پیینٹ بٹر، شہد اور کلونجی لگا کر کھاتا ہوں اور ساتھ میں ابلے انڈے بھی ہوتے ہیں ‘‘۔
آفریدی نے کلونجی کے حوالے سے حدیث پاک بھی بیان کی جس کے مطابق ’’ کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے‘‘۔
خیال رہے کہ سابق کپتان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔