برصغیر کے معروف گلوکار استاد حسین بخش گلو پچہتر برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سمن آباد کے رستم پارک میں ادا کر دی گئی۔
رپوٹس کے مطابق برصغیر میں معروف کلاسیکل گلوکار استاد حسین بخش کا ڈنکا بجتا تھا غزل،ٹھمری، کلاسیکل راگ، خیال گائیکی سمیت شاید ہی کلاسیکل گائیکی کی کوئی ایسی صنف ہوگی جس میں انہوں نے آواز کا جادو نہ جگایا ہو۔ چودہ اگست دو ہزار دس میں حکومت نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا تھا۔
شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد پچہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کلاسیکل گائیکی کا بڑا باب بند ہونے پر شوبز حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا گلوکار استاد حسین بخش گلو کی نماز جنازہ سمن آباد کے رستم پارک میں ادا کی گئی جس میں موسیقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔