برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع بیڈفورڈ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 89 افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر بیڈفورڈ کے جنوب میں پیش آیا، جہاں ایسٹ مڈلینڈز ریلوے کی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 11 افراد کو انتہائی تشویشناک، 22 کو شدید اور 56 افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
🇬🇧‼️🚨 TWO TRAINS CRASH - MANY INJURED
— Lord Bebo (@MyLordBebo) June 19, 2026
The East of England ambulance service said an air ambulance and the Hazardous Area Response Team is responding to the “major incident” south of Bedford.
“We encourage people to avoid the area”
Witnesses said it was “like a bomb… pic.twitter.com/C0X8lNQhOM
ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس کے مطابق امدادی آپریشن میں 20 سے زیادہ ایمبولینسوں اور 6 ایئر ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔





















