پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ویکلی ڈیٹا جاری کردیا۔
مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران7کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، پاکستان کےمجموعی ڈالر ڈپازٹس22ارب74کروڑ20لاکھ ڈالر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ریزرو58 لاکھ ڈالر بڑھ کر17ارب22کروڑ 10لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس6کروڑ42لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب52کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔



















