ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو تاریخی قراردے دیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا ایم اویو ایران کا مضبوط پیغام ہے امن باہمی احترام کے سائے میں ہی قائم ہو سکتا ہے۔ تہران اپنے وقار اور آزادی کو ہر قیمت مقدم رکھے گا۔
ایران عالمی امن اور علاقائی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔۔ صدرمسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر مفاہمتی یادداشت کا متن بھی شیئر کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے بھی دستخط موجود ہیں۔






















