ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے چودہ جون کو کرنا چاہتے ہیں،بیان کے مطابق ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط آنے والے دنوں میں کسی بھی وقت ہوسکتا ہے،اسلام آباد اکارڈ کا بنیادی مقصد جنگ کا فوری خاتمہ ہے،اس مرحلے پر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی شق ایم او یو کا حصہ نہیں۔
ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے: صدر ٹرمپ
خیال رہےکہ اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبیان جاری کرتےہوئےکہاہےکہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج (یعنی) اتوار کو دستخط ہونگے،دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کوکھول دیاجائےگا،ایران کےساتھ ہمارا تعلق پہلےسے مختلف اوربہتر ہوگا، اس معاہدے میں کوئی رقم کا تبادلہ نہیں ہو گا۔
اس سے پہلےوزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ توقع ہے کہ 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کےدرمیان امن معاہدے کوحتمی شکل دے دی جائے گی،مذاکرات کیلئے تعاون پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔






















