جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی۔
جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں تازہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 406 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایبولا وائرس کے باعث اب تک 438 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی نگرانی اور علاج کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔





















