قومی اسمبلی نےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 منظورکرلیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے پیش کیا، حکومتی رکن ہما اخترچغتائی کی جانب سے پیش کردہ ترمیم بھی کثرت رائےسےمنظورکیا،حکومتی رکن اپنی پیش کردہ ترمیم کی وضاحت نہ کر سکیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی نےہما اختر چغتائی کی جانب سے پیش کردہ ترمیم کی وضاحت کی کہا ایپلٹ ٹریبونل کے جج کی ریٹائرمنٹ عمرکی حد کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے پیش کردہ ترامیم بھی منظور کرلی گئیں،سیدنوید قمر نے کہا
5 جی فائبرکیبل بچھانے کیلئے رائٹ آف وے کے حوالے سے تنازعات سامنےآئیں گے،ان تنازعات کے حل کے اختیارات صوبائی اور متعلقہ حکومتوں کو دیئےجائیں،تنازعات کے حل کیلئے عائد جرمانوں کی حد بھی مقرر کی جا رہی ہے۔




















