وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل بھی خان کے ساتھ تھا، آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں کسی عہدے کی ضرورت نہیں، چیئرمین اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے دلوں میں بس چکا ہوں، قانون کی حکمرانی، چیئرمین پی ٹی آئی سے محبت کرنیوالے باہرنکلیں، ووٹ ڈالیں۔
خیال رہے کہ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی وکلا ء بابر اعوان اور شیراز رانجھا جبکہ کیس کے پراسیکیوٹر سید ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔