سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتی ہے۔
جنگ کے دوران بھارت نے مکتی باہنی جیسی دہشتگرد تنظیم کو محب وطن پاکستانیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کیا۔ معصوم لوگوں خصوصاً بہاری کمیونٹی کے محب وطن پاکستانیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے۔
بہاری کمیونٹی کے ممبر امیر حسن اس ظلم و ستم کے چشم دید گواہ ہیں۔ امیر حسن کا کہنا ہے کہ مکتی باہنی دہشتگردوں نے بھارتی فوج سےمل کر ہمارے علاقے پر دھاوا بولا، میرے والد اور بہنوئی چٹاگانگ کے محاذ پر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
ممبر بہاری کمیونٹی امیر حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے مردوں کو نہایت بے دردی سے باندھ کر قتل کیا گیا، بہاری کمیونٹی کی عورتوں،بچوں کو کنویں میں پھینک دیا گیا، میری والدہ اس اندوہناک واقعے میں گولی لگنے سے شہید ہو گئیں۔
امیر حسن نے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے مجھے بھی گولی لگی مگر میں زخمی ہونے کے باوجود بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاری کمیونٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ہندوستانی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔